ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سبرامنیم سوامی چنڈی گڑھ عصمت دری کیس میں مفادعامہ کی عرضی داخل کریں گے

سبرامنیم سوامی چنڈی گڑھ عصمت دری کیس میں مفادعامہ کی عرضی داخل کریں گے

Tue, 08 Aug 2017 15:49:59    S.O. News Service

نئی دہلی،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چنڈی گڑھ جنسی معاملے کو لے کر آج بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی نے بڑابیان دیاہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس کولے کرپنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائرکریں گے۔اس کے ساتھ ہی سوامی نے کہا کہ وہ کورٹ مانیٹر سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کریں گے۔اے بی پی نیوزسے بات چیت میں سوامی نے کہا کہ وہ ملک میں اعتمادپیداکرنے کے لیے پی آئی ایل ڈالنے کی سوچی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیاجاناچاہئے۔


Share: